وزیر اعلیٰ سندھ کرپشن ریفرنس میں ملزم نامزد

مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ملزم نامزد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں نیب نے 12 واں ریفرنس دائر کردیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، نیب کے مطابق یہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا  گیا ہے۔ خیال رہے کہ نیب ریفرنس ریفرنس میں وزیراعلی سندھ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے دائر  ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں