مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کا ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو وفاق سے نکلنے کا مشورہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل پر وفاقی کابینہ سے نکلیں اور سندھ کے لوگوں کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں قربانی دینا پڑتی ہے،  لیکن مجھے پتا ہے   ایم کیو ایم اور جی ڈی اے حکومت سے نہیں نکل سکتے کیونکہ ان کو چلانے والا کوئی اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں گیس بحران پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سمیت ان کے اتحادی  ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔  انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صنعت کاروں کی حالت خراب کردی ہے، سندھ میں گیس موجود ہے اور ان کا حق ہے ان کی صنعتوں کو گیس دی جائے مگر پھر بھی نہیں دی جارہی، گیس پر سندھ کے لوگوں کا پہلا حق ہے اور وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ نے فردوس شمیم نقوی کا نام لیے بغیر یاد دلایا کہ ستمبر میں کسی نے شرم وحیا یاد دلائی تھی اور دسمبر میں وزیراعظم کو خط لکھا تھا کہ ان کے لوگ انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہم نے  وزیراعظم کوخط لکھا تھا  لیکن جواب محکمہ پاور کی طرف سے دیا گیا۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 158 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے لکھا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیز قانون کے مطابق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے