شہباز شریف

وزیر اعظم کی جانب سے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیتی بیان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔  جس میں انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ اور افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لکھا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں  نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے