شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

ملتان (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 1 روزہ دورے پر وفاقی دار الحکومت اسلام اباد سے ملتان پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے۔ وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مطابق یہ قرض ان نوجوانوں کو اپنے زرعی و دیگر کاروبار کے حوالے سے با اختیار، خود مختار اور دیگر روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کی تکمیل پر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے