وزیر تعلیم سندھ

وزیرتعلیم سندھ کا میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی پر ایکشن لینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ نے آج سے صوبے بھر میں شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں ہونے والی بدنظمی پر ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات میں بدنظمی کا معاملہ تعلیمی بورڈز کا ہے جبکہ تعلیمی بورڈز ان کے ماتحت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پھر بھی اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سندھ بھر میں میٹرک کا پہلا امتحان تھا جس میں بڑی سطح پر بدنظمی دیکھی گئی ہے۔ متعدد اسکولز میں وقت پر امتحانی پیپر نہیں پہنچ سکا جبکہ کئی جگہوں میں امتحان کے دوران موبائل اور واٹس اپ کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے