سراج الحق

نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے،سراج الحق

شہدادپور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نالائق اور نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے۔  ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ساڑھے تین سال میں صرف مافیاز کی سنتے رہے اور قوم کو اعلانات سے بہلاتے رہے، وفاقی وزراء مشیروں کی فوج ظفر موج صرف بول رہی ہے، عمل کا خانہ بالکل خالی ہے۔ نظام کوئی بھی ہو نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت اب تک اپنے کوئی تین وعدے پورے نہیں کر سکی۔ کمرانوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ایک گھنٹے میں 36 قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کردی ہے، آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے