عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کر لیے جائیں گے، مخالفین کا کام جھوٹ کی سیاست کرنا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کیلئے بہت کام کر رہی ہیں، ہم سیاسی رواداری پر یقین رکھتے ہیں، روڈا کے حوالے سے وزیراعلی نے کمیٹی بنائی ہے،روڈا کی سکیم میں بہت سیاست ہوئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ روڈا کے پلاٹس جلد وزیراعلی پنجاب خود صحافیوں کو دیں گی، خوشی ہے کہ صحافیوں کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کی فلاح کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے