فیصل کریم کنڈی

دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، نگراں حکومت کو تحفے میں بے امنی ملی ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیکیورٹی فورسز کے نمائندے شریک تھے، 6 گھنٹے کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کو پرامن بنائیں گے، اجلاس میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں دوبارہ امن قائم کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی جنگ کی دوبارہ جنگ کرنے جارہے ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بات کریں گے تاکہ اُن کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ سنجیدہ ہیں تو اے پی سی میں شرکت کریں، اجلاس کے نکات کو آل پارٹیز کانفرنس میں رکھا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلی گگلت بلتستان کی اجلاس میں شرکت مثبت بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے