وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ نے ڈیسک میگا کرپشن اسیکنڈل کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے محکمہ تعلیم میں ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم سندھ میں ڈیسک میگا کرپشن اسکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کو ڈیسک میگا کرپشن کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت میں وزیر تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو تین روز میں ڈیسک کی قیمت، کوالٹی کو دیکھ کر جامع رپورٹ پیش کرے گی، جس کے بعد ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھ ہزار کی اسکول ڈیسک کو انتیس ہزار میں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے