خواجہ سعد رفیق

وزیراعظم کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے، سعید رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے اور اس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کنٹونمنٹ  الیکشن  کے شیڈول پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت صبح 8 سے 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے،جبکہ اسے صبح 9 سے 5 بجے تک ہونا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعید رفیق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہمارے کارکنوں کو پکڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،اگر ہمارے کسی کارکن کو پکڑا تو ہم سڑکوں پر آ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکے، سی سی پی او لاہور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کریں۔ حکوم

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

این ایف سی ایوارڈ پر وفاق یا آئی ایم ایف نے مجھ سے بات نہیں کی، مراد علی شاہ

(پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ این ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے