یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے عام شہری کا جینا محال ہوگیا ہے۔ اب یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں پھر سے بڑھا دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 15، 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کو مہنگا کردیا گیا تھا، گزشتہ ماہ فی کلو کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر جبکہ گھی 66 روپے فی کلو مہنگا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے