مسلم لیگ ن

پاکستانیوں کو مدینے کا ٹکٹ دکھا کر آگ میں دھکیل دیا گیا، ن لیگ

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما سراج منیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہوئی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو مدینے کا ٹکٹ دکھا کر آگ میں دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی سے عوام بے بس ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج منیر نے جاری بیان میں موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 22کروڑ عوام کو دھوکھا اوردھاندلی سے عمران خان نے حکومت حاصل کی، آج غریب مہنگائی سے مر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی شرمندہ ہیں، پاکستانیوں کو مدینے کا ٹکٹ دکھا کر آگ میں دھکیل دیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں محمد نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مہنگائی، بے روزگاری سے نجات دلا سکتے ہیں۔ سراج منیر کاکہنا تھا کہ بدترین مہنگائی سے عوام بے بس ہوچکے ہیں، روزانہ اسکینڈل پے اسکینڈل آرہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے