شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزراء اعلی، وفاقی وزراء، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس سمیت اعلی سول اور ملٹری حکام نے شرکت کی۔ اجلا س کے دوران کراچی میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے حملہ ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر ہونے والا حملہ قابل افسوس تھا لیکن جس طرح سیکیورٹی اداروں نے حملے کو ناکام بنایا اس پر رینجرز، پولیس اور فوج کو داد دیتا ہوں۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو دورہ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی

انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے