مفتاح اسماعیل

وزیراعظم شہباز شریف آج عام شہریوں کیلئے ریلیف کا اعلان کریں گے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج عام شہریوں کے لئے ریلیف کا اعلان کریں گے، جس سے عام لوگوں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ماہانہ 120 ارب روپے کا نقصان کر رہی تھی، یہ نقصان سول حکومت چلانے کے خرچے سے تین گنا زیادہ ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں سے معاملات نمٹ جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ غریب لوگ جو مہنگا پیٹرول افورڈ نہیں کر سکتے، ان کے لیے وزیراعظم شہباز شریف آج ریلیف کا اعلان کریں گے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے