شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف سے آغا خان کے صاحبزادے کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم آغا خان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سیلاب زدگان کے لئے امداد کا اعلان بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ رحیم آغا خان نے آغا خان کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچایا جبکہ شہزادہ رحیم آغا خان نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ان سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہزادہ رحیم آغا خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

شہزادہ رحیم آغا خان نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آغا خان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لئے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مدد کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے