وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ بل گیٹس نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے میں مدد کو سراہا، اور کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ بل گیٹس گزشتہ کئی سال سے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی بھرپور کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے