وزیراعظم شہباز شریف

ن لیگ کے صدر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر میاں شہباز شریف کا استقبال بڑی تعداد میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کیا۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ  مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی صدر میاں شہباز شریف اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف دورۂ کراچی کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے