سمیرا کنول

ن لیگ کی رکن اسمبلی نے مہنگائی کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے صوبے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار مہنگی ترین قیمت میں چینی فروخت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل نے چینی کی قیمت میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے۔ قرارداد میں چینی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ شوگر مافیا غریب آدمی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ مہنگائی، غربت کے ستائے عوام کو حکومت روز مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے۔ شوگر مافیا کے خلاف کارروائیاں بھی صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چینی سنچری بھی کراس کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے