رانا ثناءاللہ

عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان بھاگ بھاگ کر تھک جائے گا اور پھر پکڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عمران خان سے گھڑی چوری کا حساب نہیں لیں گے، عمران خان کو اپنے جرائم کا ہر صورت حساب دینا پڑے گا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ خود کو عوامی لیڈر کہنے والے کارکنوں کے حصار میں زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے، جتنا مرضی چھپ لو تمھارا مقدر جیل ہے۔ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اگر نواز شریف اور مریم جیل جاسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے