فرح گوگی

نیب کی جانب سے فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف کرپشن کے متعلق انکوائری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد جلد ہی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکاؤنٹ رکھنے پر فرح خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد سے نمایاں اضافہ ہوا، فرح خان کے اکاؤنٹس میں تین سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹس میں موصول ہوئیں اور جلد ہی واپس لے لی گئیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق فرح خان نے 9 مرتبہ امریکہ اور 6 مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کیا، ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے