انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم سے چینی نائب صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

نیویارک (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 کے انعقاد کی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

چینی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے