لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے اہم ترین دورے پر کل کوئٹہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ اس دورے پر ن لیگی صدر شہباز شریف بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی قائد سے کوئٹہ میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران صوبے کی کئی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورے کے دوران ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
Short Link
Copied