مریم اورنگزیب

عمران صاحب! یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضع ثبوت ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران کان کو  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب! یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضع ثبوت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں، خوف میں مبتلا عمران صاحب پشاور میں ایک شخص جن کی حالیہ ہفتوں میں تعنیاتی ہوئی ہے ہمارے اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ خبردار کر رہی ہوں کہ اِن صاحب سے عمران صاحب پشاور سے یہ فون کالیں کرانا فوری بند کریں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے  سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ جس قدر متاثر ہوئی، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے