نواز شریف کا اہم پیغام لیئے اسحاق ڈار کی آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا جبکہ اسحاق ڈار نے آصف زرداری کا پارٹی قائد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار نے نوازشریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے