مسلم لیگ ن

نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا۔ ن لیگ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ فوری چیلنج کیا جائے گا۔ نواز شریف کے کیس کو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا، نواز شریف کی سزا کے فیصلے کو کالعدم کرانے کے آپشن پر قانونی ماہرین نے اپنی رائے بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں پنجاب کے 9 ڈویژن میں جلسے رکھے جائیں گے، مریم نواز کی وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے، ن لیگ کا رواں ماہ پارٹی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے