مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی ہے۔ محکمہ سروسز نے صوبے کے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو تحریری ہدایات جاری کردی نئی گاڑیوں کی خریداری پر وزیراعلی سندھ نے فوری پابندی لگادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کی جانب سے دئے گئے احکامات پر تمام سیکریٹریز کو فوری عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سندھ سیلابی صورت حال کے باعث آئندہ احکامات تک صوبے کے تمام محکموں میں نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے