رانا ثناءاللہ

صوبائی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ایمل ولی خان کو ملنے والی دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اے این پی کے صوبائی صدر کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت امن و امان اور سیاسی رہنما کو ملنے والی دھمکیوں پر توجہ دے۔ اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ایمل ولی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام وفاقی و صوبائی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اس پر ہم پہلے بھی توجہ دلاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کو ملنے والی دھمکیوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں۔ وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے