نواز شریف

نوازشریف کی ایک اور اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ 7 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے