نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف، پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے رواں ہفتے سے ڈسٹرکٹ عہدے داروں سے ملیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ قائد ن لیگ علاقائی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

پارٹی عہدیداران سے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ

ہم نے سوا گھنٹے میں 52 قانون پاس ہوتے دیکھے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے سوا گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے