خرم دستگیر

اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت کی اسٹریٹیجی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت نے اسٹریٹیجی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سعودی وفد اسلام آباد میں موجود ہے، اپوزیشن کی تحریک سے زیادہ حکومت کیلئے یہ دورے پاکستان کے استحکام کیلئے اہم ہیں۔ مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس کی حکومتوں نے 126 دن کا دھرنا، 31 اکتوبر 2016 کا پشاور سے اسلام آباد پر حملہ، 25 مئی 2022 اور 9 مئی 2022 بھی سہا ہے۔ ہم بڑی حد تک فساد اور فتنے والی حرکات کا سامنا کرچکے ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے نمٹنے کیلئے ہمارا فوکس یہ ہوگا کہ اپوزیشن کو دبانے کے بجائے عوام کی جان و مال کو بچایا جائے۔ 126 دن کے دھرنے میں بھی ہماری یہی کوشش تھی کہ لوگوں کا جانی و مالی نقصان نہ ہو، لیکن یہ بھی ایک غلطی تھی کہ جس طرح پی ٹی وی پر حملہ ہوا یا پارلیمنٹ کا جنگلا گرایا گیا، اس پر قانون کا اطلاق ہونا چاہئیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب جو نئی لہر آرہی ہے اس میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے، لیکن جو لوگ فتنا پھیلانا چاہیں گے ان پر قانون کا پورا اطلاق ہونا چاہئیے، تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے