شرجیل میمن

امن و امان سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امن و امان سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نگراں دور حکومت میں امن وامان خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا، غیرقانونی مقیم افراد بھی وارداتوں میں گرفتار ہوئے ہیں۔ جرائم کی روک تھام میں مہنگائی، بیروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن بڑا چیلنج ہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی عوام کو کوئی بھی تکلیف پہنچے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس سے علاقے میں بہتری آئی ہے، جلد حالات پر قابو پالیں گے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ گھوٹکی، شکار پور میں 15روز میں 13 مغوی بازیاب کرائے۔ وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی سندھ شکار پورمیں موجود ہیں۔ 6 افراد کو ہنی ٹریپ میں اغوا ہونے سے بچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے