عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کرسکیں گے

کراچی (پاک صحافت) عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کرسکیں گے۔خیال رہے کہ بڑی عید پر ریلیز ہونے والی ’تیری میری کہانیاں‘ 3 کہانیوں پر مبنی ایک مختلف شارٹ فلم ہے جس کی کاسٹ میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے ہیرو اداکار وہاج علی بڑے پردے پر  جلوہ گر ہوں گے۔ جب کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مہوش حیات ان کے ہمراہ دکھائی دیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پرڈیوسر سیمی نوید نے فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اگر فلم کی سب سے اچھی بات پوچھی جائے تو وہ یہ ہے کہ تیری میری کہانیاں میں آپ کو پاکستان کے 3 نامی گرامی ڈائریکٹرز کا کام نظر آئے گا’۔ ‘ان ڈائریکٹرز میں سر فہرست ندیم بیگ، مرینہ خان اور نبیل قریشی ہیں گو کہ تینوں ہدایتکاروں نے الگ الگ کہانی پر کام کیا ہے لیکن ان کا ساتھ میں ہونا ہی ایک منفرد تجربہ ہے’۔

واضح رہے کہ انہوں نے فلم کی ہیروئن سے متعلق کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک بہت ہی کمال اداکارہ ہیں لہٰذا ہم نے انڈسٹری کے ’ہارٹ تھراب‘ وہاج کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کیا جن کے کام کے بین الاقوامی سطح پر چرچے ہیں۔ سیمی نے مزید کہا کہ ناظرین اس فلم میں ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کرسکیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے