نہال ہاشمی

نوازشریف دوبارہ ایوان میں آئیں گے۔ نہال ہاشمی

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف دوبارہ ایوان میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آج میری پانچ سال کی نااہلی ختم ہوگئی ہے، پہلے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا، پھر وہ ایوان میں آگئے۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پھر نواز شریف اور مریم نواز کو نااہل کیا گیا، فیصلہ کرنا ہوگا سپریم کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، جس نے آئین بنایا، ہمیں نااہل نہیں کرسکتے، ہم جمہوری لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے