احساس پروگرام غریب لوگوں پر احسان نہیں بلکہ حکومت کا فرض ہے

نظام عدل کو بہتر بنا کر بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے حکومت ملک میں نظام عدل کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے سلسلہ میں بروقت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سزا و جزا کے نظام کو مستحکم کرکے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔وزیر اعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی اور والٹن ایئرپورٹ لاہور کو منتقل کرنے میں درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے کہا۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت نے قانون کو نظر انداز کر دیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن

عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عمران خان نے مقررہ مدت میں انتظامی اصلاحات پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے صوبوں اور اسلام آباد میں فوجداری نظام اور سول پروسیجر کوڈ کے نفاذ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ‘گزشتہ حکومت نے نظام کو جوڑ کر لاقانونیت کا فائدہ اٹھایا’۔

وزیراعظم عمران خان نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے ضمن میں ڈیٹا کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے تعمیرات کے شعبے میں بہتر منصوبہ بندی اور قبضہ مافیا کی سرکوبی میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین جاوید غنی نے ٹیکس مراعات پیکیج، ایف بی آر پورٹل اور بلڈرز اور ڈویلپرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب میں تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اربن فاریسٹ لبرٹی مارکیٹ لاہور کی طرز پر صوبے کے مختلف شہروں میں اس سال اربن فاریسٹ منصوبوں کے قیام اور گرین کور میں اضافے کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر شرکا کو آگاہ کیا۔اس کے علاوہ صوبے میں تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کے حوالے سے قوائد و ضوابط وضع کرنے کے حوالے سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات بڑے شہروں میں خطرناک حد تک پہنچنے سے پہلے ہمیں بروقت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک ‘خاموش قاتل’ ہے جس سے عوام الناس کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، موجودہ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے برے اثرات کے پیش نظر ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیراعظم نے تمام صوبوں میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اقدامات، گرین ایریاز کے تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی اور مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے