مریم نواز

پنجاب میں ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور اسپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کر کے مجرمان کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپیڈی ٹائل کورٹ کی منظوری کے لیے بِل جَلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے