25.2 C
Pakistan
اتوار, مئی 16, 2021

نااہل حکومت نے وزارت خزانہ کو بچوں کا کھیل بنایا ہے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت نے وزارت خزانہ کو بچوں کا کھیل بنایا ہوا ہے۔ اب تک چار وزراء خزانہ کی تبدیلی حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جبکہ بار بار وزیر خزانہ کو تبدیل کرنا حکومت کی اس مسئلے کی طرف بچگانہ سوچ ہے۔ حکومت نے اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر بات نہیں کی ہے۔

پی پی رہنما سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین اپنی تقرری سے قبل آئی ایم ایف سے معاہدے پر بہت تنقید کرتے تھے۔ کیا اب بھی وہ ان ہی اہداف کو پڑھیں گے جو آئی ایم ایف سے طے کیے گئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

nineteen − eleven =

Latest Articles