وزیراعظم شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے دور میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوا تھا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوا تھا لیکن اب نااہلوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ حکومت جھوٹے اور بے بنیاد کیسز کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ورثے میں ملا جب 16, 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی۔ نواز شریف کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور مختلف پاور پلانٹس لگائے، دن رات پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے کام مکمل کئے جس کے بعد پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے