شیری رحمان

نااہل حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے تین سال میں عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا اور اب تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عوام یاد رکھے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری وزیراعظم خود دیتے ہیں۔ 30 دن میں پیٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کہاں کا انصاف ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جو 20 کلو آٹا 740 روپے کا تھا وہ اب 1150 کا ہے، چینی جو 60 روپے کلو تھی وہ اب 110 روپے کلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے