چوہدری شجاعت

عوام کو نوازشریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پاکستان عوام کو نواز شریف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی وطن واپسی پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، عوام کو (ن) لیگی قائد سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔ لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے