پرویز خٹک

میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔ پرویز خٹک

سوات (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نئے پاکستان کے لیے دیا تھا لیکن حکومت میں آکر چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ بدل گیا، عمران خان کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے۔ پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخی لوٹ مار کی ہے، عوام لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کرکے ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوجاتے ہیں تو پارٹیوں کا منشور غائب ہوجاتا ہے، ہم نے سوچا کب تک دوسروں کے پیچھے چلیں گے۔ ہماری پارٹی کا منشور امن ترقی و خوشحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے