میڈیا

میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی میڈیا تنظیموں کی جانب سے مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر دیا  گیا ہے، میڈیا تنظیموں کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے خلاف ہے، مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا مقصد میڈیا کے تمام شعبوں کو ریاست کے کنٹرول میں لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا تصور غیر آئینی اور ڈریکونیئن قانون قرار دیا ہے۔ مشترکہ بیان کے مطابق مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا مقصد پریس کی آزادی اور آزادیٔ اظہار کو سلب کرنا لگتا ہے، اہم اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں کہ پی ایم ڈی اے کا مقصد میڈیا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول سخت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا تنظیموں کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اپنی خصوصیات کے سبب علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارم ہیں۔ پاکستان کی میڈیا تنظیموں کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے