انوار الحق کاکڑ

میرے دورہ لندن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ نگران وزیراعظم

لندن (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میرے دورہ لندن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورہ لندن کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ان کے کسی سیاسی جماعت یا رہنما سے رابطے میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لیں گے یا نہیں قانون دیکھے گا، یہ سیاسی یا انتظامی نہیں قانونی معاملہ ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگران حکومت کی وابسگتی کسی سیاسی جماعت یا گروہ کے ساتھ نہیں، یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں، جو بھی کریں گے پاکستان کے قانون کے مطابق ہوگا، جائزہ لیں گے نواز شریف کو عدالتی اجازت کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے