خواجہ آصف

موجودہ حالات میں ایک سیاسی رہنما اور لیڈر افواج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہموجودہ حالات میں ایک سیاسی رہنما اور لیڈر افواج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، افواج کو ٹارگٹ کرنے میں وہ بیرونی افراد کو بھی شامل کر رہے ہیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں، انہی میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ میں ریلی نکالی گئی۔ انہوں نے ریلی کے ہمراہ چونڈہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی، شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج شہداء کی یادگار پر آئے ہیں، یہاں پر بہادری سے ہندوستانی فوج کو شکست دی، جنہوں نے وطن عزیر کے دفاع میں قربانی دی ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جو 9 مئی کو ہوا اس کا تاثر زائل کیا جائے، آج بھی ہمارے افواج چٹان کی طرح کھڑی ہے، فوجی جوان وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں اظہارِ یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاک فوج شہداء

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈسٹرکٹ ٹانک اور ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے باغ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے