شاہد خاقان عباسی

ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل فوری اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نہ ہم نے توڑا تھا نہ ہم جوڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی واپس آنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کا اعتماد بحال کرے، اتحاد اعتماد پر ہوتے ہیں مفاد کے لیے نہیں۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزراء اپنا کام کر رہے ہیں لیکن نقصان ملک اور جمہوریت کا ہو رہا ہے، نقصان ملکی تصور کو ہو رہا ہے حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ اپوزیشن نے ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کیا، تمام اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اپنے انداز میں احتجاج کر رہی ہیں۔ عوام کی رائے میں تبدیلی سے حکومت متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے