حافظ حمداللہ

اگر آج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تو مہنگائی کا سونامی قوم کو لے ڈوبے گا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں کے  اتحادی پلیٹ فارم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، جبکہ پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے کہ اب گھبرانے کا وقت آ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، اگر آج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تو مہنگائی کا سونامی قوم کو لے ڈوبے گا۔ پی ڈٰی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم بڑھتی مہنگائی کے خلاف 22 کروڑ عوام کی آواز بن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ اپنے بیان میں مزید کہاکہ پی ڈی ایم ذات اور اقتدار کی نہیں بلکہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازاروں سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی مہنگائی کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے