کورونا

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر، مزید 30 اموات، 2452 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں  کورونا کے دو ہزار452نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار414 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے