اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی طرف سے انڈونیشیا میں کلیسا پر بم حملوں کی مذمت

پاک صحافت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انڈونیشیا میں 28 مارچ کو ایک کیتھولک کلیسا پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” یہ ایک منفور اور بزدلانہ کاروائی ہے۔ وجہ خواہ کچھ بھی ہو  دہشت گردی کا ہر واقعہ ایک  جرم ہے جسے جائز ثابت نہیں کیا جا سکتا”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی  کے لئے خطرہ ہے اور تمام ممالک کو اس خطرے کے مقابل مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ28 مارچ کو  انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی  کے شہر ماکسار میں واقع ایک کیتھولک کلیسا پر 2 خود کش بم حملے کئے گئےتھے۔

حملوں میں 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے