سیلاب

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد 1545 ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں حالیہ سیلاب نے بڑی سطح پر تباہی مچائی ہے جبکہ اموات کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک اموات کی تعداد 1545 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اب تک چاروں صوبوں میں 1545 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ، جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سیلاب سے 7 لاکھ 78 ہزار 560 گھر مکم طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے