وزیراعلی سندھ

پی ٹی آئی حکومت کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلی سندھ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بے حسی اب انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ سانحہ مری کے دوران وفاقی کابینہ کے افراد اپنی میٹنگ میں مصروف تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری واقعے پر حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ کیا، اسلام آباد سے گھنٹہ دور سانحہ ہوتا ہے حکومت کا ردعمل دیکھ لیں، پہلے تعریفیں کی جارہی تھیں مری میں کئی گاڑیاں چلی گئیں، ایسی بے حس حکومت ہم نے نہیں دیکھی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی، مجھے کل اس کا پتہ چلا، اسلام آباد سے واپس جاکر پوری انکوائری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، شہری احتیاط کریں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے