پی آئی اے

ملائیشیا نے پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا، عملے سمیت مسافر بھی پھنس گئے

کراچی (پاک صحافت) پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی، جہاں مقامی حکام کی جانب سے طیارہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔  طیارے کو قبضے میں لیے جانے کے بعد پی آئی اے کا 18 رکنی عملہ بھی کوالالمپور میں پھنس گیا ہے، ذرائع کے مطابق  18 رکنی عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لیا گیا۔ پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی اور طیارے کو قبضے میں لینے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ خیال رہے کہ پی آئی اے ترجمان نے بھی طیارہ قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضہ میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے، پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التواء ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے